غزہ کے خان یونس میں اسرائیلی بمباری۔ ایک فلسطینی شہید
رات گئے پناہ گزین کیمپ پر حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا
June 6, 2026 · بام دنیا
غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں ایک خیمے پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہو گیا۔
الجزیرہ عربی کی رپورٹ کے مطابق یہ خیمہ ان فلسطینیوں کی پناہ کے لیے قائم کیا گیا تھا جو زبردستی بے گھر کیے گئے تھے، اور حملے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔
یہ حملہ رات گئے کیا گیا۔ہلاکتوں کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔