صحرائے صحارا میں گاڑی خراب۔ 50 افراد پیاس سے جاں بحق
صرف دو افراد زندہ بچ سکے، جو صحرا عبور کرتے ہوئے اسمکہ تک پہنچے
June 6, 2026 · بام دنیا
افریقی ملک نائجر کے صحرائے صحارا میں گاڑی خراب ہونے پر پھنس جانے والے کم از کم 50 افراد پیاس سے جاں بحق ہوگئے۔
یہ بدقسمت گروہ مالی سے واپس آ رہا تھا، جہاں وہ عید الاضحیٰ کی تقریبات میں شرکت کے لیے گیا تھا، لیکن راستے میں ان کا پانی ختم ہو گیا اور وہ اسمکہ سے تقریباً 80 کلومیٹر مغرب میں پھنس گئے، جو نائجر اور الجزائر کے درمیان ایک اہم سرحدی گزرگاہ ہے۔
اگادیز کے گورنر نے کہا کہ مسافرایک ایسے خطرناک ماحول کے بیچ میں پھنس گئے جہاں انتہائی درجہ حرارت اور سہولیات کی عدم دستیابی بقا کو نہایت مشکل بنا دیتی ہے۔
صرف دو افراد زندہ بچ سکے، جو صحرا عبور کرتے ہوئے اسمکہ تک پہنچے اور وہاں حکام کو اطلاع دی۔