پاکستان ریلوے کی یوٹیوبر کو سائبر کرائم مقدمے کی دھمکی

سکریپ کوچ کو مسافر کوچ بنا کر پیش کرنے پر ریلوے متحرک

June 6, 2026 · قومی

فائل فوٹو

ریلوے نے کنڈم کوچ کو فعال کوچ ظاہر کرنے کی کوشش کرنے والے یوٹیوبر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق یوٹیوبر نے سکریپ کے طور پر کھڑی کوچ میں داخل ہو کر اسے مسافر کوچ کے طور پر دکھایا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر درخواست سائبر کرائم ونگ میں جمع کروائی جائے گی۔

حکام کے مطابق معاملے کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔