انڈر18 ہاکی ایشیاکپ: پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف 0-3سے کامیابی حاصل کی۔
June 6, 2026 · اسپورٹس
فائل فوٹو
توکیو:جاپان میں جاری انڈر18 ہاکی ایشیا ءکپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف 0-3سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول عزیر احمد نے کیا جبکہ دوسرا گول حیدر آسام نے پنیلٹی سٹروک پر کیا اور تیسرا گول عدیل نے کیا۔
واضح رہے کہ اس میچ میں ملائیشیا کی ٹیم کوئی گول نہ کرسکی۔ انڈر 18 ایشیا کپ کا فائنل میچ بھارت اور جاپان کے درمیان کھیلا جا رہا ہے ۔