پینٹاگون نے اسرائیلی جاسوسی خطرہ “کریٹیکل” قرار دے دیا

امریکہ میں اسرائیلی نگرانی پر شدید خدشات، درجہ خطرہ بڑھا دیا گیا

June 7, 2026 · بام دنیا

پینٹاگون کی جانب سے اسرائیلی جاسوسی کے خطرے کی سطح کو حالیہ ہفتوں میں “ہائی” سے بڑھا کر “کریٹیکل” کر دیا گیا ہے، امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق۔

رپورٹس میں نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ تبدیلی امریکہ اور اسرائیل کے ایران کے خلاف جاری جنگ سے متعلق بڑھتی ہوئی جارحانہ حکمتِ عملی کے باعث کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پینٹاگون کی انٹیلی جنس ایجنسی (DIA) نے الرٹ لیول اس خدشے کے پیش نظر بڑھایا کہ اسرائیل اب امریکی اعلیٰ حکام کی نگرانی (سرویلنس) کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔ مبینہ طور پر اس کا مقصد وائٹ ہاؤس کے اندر جنگ ختم کرنے سے متعلق ہونے والی مشاورت اور فیصلوں کو سمجھنا ہے۔