جی بی انتخابات،6حلقوںکے مکمل نتائج،پی پی کی برتری
6 حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 3 نشستیں حاصل کر لی ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ایک جبکہ آزاد امیدواروں نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے بعد مختلف حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت اب تک 6 حلقوں کے مکمل نتائج موصول ہو چکے ہیں۔
ابتدائی نتائج کے مطابق ان 6 حلقوں میں پاکستان پیپلز پارٹی نے 3 نشستیں حاصل کر لی ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ایک جبکہ آزاد امیدواروں نے 2 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ جی بی اے 4 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اختر علی کامیاب قرار پائے ہیں۔ جی بی اے 7 سے پیپلز پارٹی کے سید توقیر مہدی جبکہ جی بی اے 11 سے پیپلز پارٹی کے اقبال حسن نے کامیابی حاصل کی ہے۔
اسی طرح جی بی اے 22 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد ابراہیم ثنائی کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ جی بی اے 23 سے آزاد امیدوار انور علی اور جی بی اے 24 سے آزاد امیدوار اسد شفیق نے نشست اپنے نام کی ہے۔
انتخابی حکام کے مطابق یہ نتائج مکمل طور پر غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں، جبکہ دیگر حلقوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حتمی نتائج کا اعلان ریٹرننگ افسران کی جانب سے قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔