ایران کی جانب سے میزائل داغے گئے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ
ایران سے خطرہ، میزائل روکنے کی کوشش جاری ہے۔ اسرائیلی فوج
June 8, 2026 · بام دنیا
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی سرزمین کی طرف میزائل داغے گئے ہیں۔
فوج کے مطابق اس نے ایران سے داغے گئے متعدد میزائلوں کی نشاندہی کی ہے جو اسرائیل کی سمت فائر کیے گئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دفاعی نظام ان میزائلوں کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔