اسرائیلی حملے میں مہشہر میں پیٹروکیمیکل پلانٹ متاثر
مالی نقصانات اور جانی نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں
June 8, 2026 · بام دنیا
ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مہشہر میں ایک پیٹروکیمیکل پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
جنوب مغربی صوبے خوزستان کے ایک سکیورٹی اہلکار نے فارس نیوز ایجنسی کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مہشہر شہر میں واقع کارون پیٹروکیمیکل کمپنی پر حملہ کیا ہے۔
اہلکار کے مطابق پلانٹ کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہے، جبکہ نقصان اور ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔