اسرائیل کا بڑے پیمانے پر ریزرو فورسز کو متحرک کرنے کا فیصلہ

ایران کشیدگی؛ اسرائیلی فوج کی سرحدوں پر نفری بڑھانے کی تیاری

June 8, 2026 · بام دنیا

اسرائیلی آرمی ریڈیو نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا اندازہ ہے کہ ایران کے ساتھ جاری فوجی محاذ آرائی کئی روز تک جاری رہ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج بڑے پیمانے پر ریزرو فورسز کو متحرک کرنے کی تیاری کر رہی ہے اور متعدد ریزرو بٹالینز کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق فوج سرحدی علاقوں میں اپنی نفری میں اضافہ کرے گی، خصوصاً مقبوضہ مغربی کنارے اور اردن کی سرحد پر سکیورٹی مزید سخت کی جائے گی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے بھی آج صبح بڑے پیمانے پر ریزرو اہلکاروں کو طلب کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ طویل فوجی کشیدگی سے نمٹا جا سکے۔