جوہری توانائی کے سربراہ رافیل گروسی ایران کے خلاف تعصب برت رہے ہیں۔اسماعیل بقائی
ایرانی جوہری پروگرام کے معاملے پر تعصب برتا جا رہا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ
June 8, 2026 · بام دنیا
ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل ماریانو گروسی پر ایران کے خلاف “جانبدارانہ رویہ” اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے کے سربراہ جاری تنازع کی زمینی حقائق کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں اور ان کا مؤقف جانبدارانہ ہے، جس سے آئی اے ای اے کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل تعصب کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ وہ ایران اور ایرانی جوہری پروگرام کے معاملے میں دانستہ طور پر جانبداری سے کام لے رہے ہیں۔