امریکہ اسرائیل کی پشت پناہی بند کرے۔ ایرانی وزارت خارجہ
جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ایران کا انتباہ
June 8, 2026 · بام دنیا
ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی پشت پنا ہی بند کرے ، جنگ بندی کی خلاف ورزیاں قبول نہیں۔
تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل سے متعلق ہمیں پہلے ہی خدشات تھے، ان دونوں کی نیت پر ہمیں پہلے ہی شک تھا، حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر امریکا براہ راست ذمہ دارہے، اسرائیلی اقدامات کو امریکی پالیسیوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں پڑوسی ممالک سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں، افسوس ان ممالک پر جنہوں نے ہمارے خلاف اپنی سرزمین استعمال کرنے دی۔