اسرائیل نے بھی ایران پر حملے روکنے کا اعلان کر دیا
حزب اللہ اور ایران سے لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی،اسرائیلی وزیر اعظم
June 8, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
تل ابیب: ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے بیان میں نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل فی الحال ایران پر حملے روک رہا ہے تاہم ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ حزب اللہ اور ایران سے لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اگر ایران کی جانب سے مزید حملے ہوئے تو ان کی حکومت حقِ دفاع استعمال کرتے ہوئے بھرپور جواب دے گی۔