ایران پر اسرائیلی حملے محدود کرانے میں کردار ادا کیا۔ ٹرمپ

پانچ علاقائی ممالک نے کشیدگی کم کرانے کیلئے رابطہ کیا، امریکی صدر

June 9, 2026 · بام دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایران کے خلاف ممکنہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی شدت کم کرانے میں کردار ادا کیا اور خطے میں کشیدگی بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی۔

اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ خطے کے پانچ ممالک نے ان سے رابطہ کرکے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کی تھی تاکہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کو محدود رکھا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ نیتن یاہو سے براہِ راست گفتگو کے دوران واضح کیا تھا کہ وہ کسی نئی جنگ کے حامی نہیں اور نہ ہی ایسی کارروائی کے لیے گرین سگنل دے سکتے ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق انہوں نے اسرائیلی وزیراعظم کو یہ بھی باور کرایا تھا کہ اگر ایران کے خلاف جنگ چھیڑی گئی تو اسرائیل کو اس کے نتائج کا سامنا تنہا کرنا پڑ سکتا ہے۔