ٹرمپ۔ نیتن یاہو میں اختلافات نہیں۔ گہری دوستی قائم ہے۔اسرائیلی سفیر

کبھی کبھی محبت کرنے والوں میں بھی جھگڑا ہو جاتا ہے۔بخئیل لیٹر

June 9, 2026 · بام دنیا

امریکہ میں اسرائیل کے سفیر یخئیل لیٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان اختلافات کی خبروں کو کم اہمیت دیتے ہوئے کہا ہے کہ کبھی کبھی محبت کرنے والوں میں بھی ناراضی ہو جاتی ہے۔

فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یخئیل لیٹر نے کہا کہ وہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی سینکڑوں ٹیلیفونک گفتگوؤں میں شریک رہے ہیں اور دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً 40 برس پر محیط گہری دوستی موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کی درخواست پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے حوالے سے کشیدگی کم کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم امریکی صدر بخوبی سمجھتے ہیں کہ اسرائیل اپنے ملک پر بیلسٹک میزائل حملے برداشت کرکے خاموش نہیں رہ سکتا۔

اسرائیلی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان قریبی تعاون اور ہم آہنگی موجود ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے مؤقف کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔