تہران ایئرپورٹ پر کشیدگی کے بعد پہلی پرواز کی آمد

سعودی عرب سے حجاج کرام کو واپس وطن لے کر آنے والی پہلی پرواز پہنچی

June 9, 2026 · بام دنیا

ایرانی میڈیا کے مطابق تہران کے بین الاقوامی امام خمینی ایئرپورٹ کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے اور سعودی عرب سے حجاج کرام کو واپس وطن لے کر آنے والی پہلی پرواز نے منگل نو جون کی علی الصبح ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

اتوار کی شب ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے اور اس کے بعد اسرائیل کی جانب سے ایران کے متعدد شہروں پر فضائی اور میزائل حملوں کے بعد تہران کے امام خمینی ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔

امام خمینی ایئرپورٹ کے آپریشنز کے نائب ڈائریکٹر جواد صالحی نے سوموار کے روز پروازوں کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ حجاج کرام کو لے کر آنے والی پہلی پرواز امام خمینی ایئرپورٹ پر اتر چکی ہے۔