ہم اگلے دو ہفتوں میں ایران پر ’مکمل فتح‘ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ
تیل کی قیمت ڈرامائی طور پر گرنے والی ہے۔ صدر ٹرمپ کا ریلی سے خطاب
افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کیا جائے گا یا ایران میں ہی تباہ ہوگا،ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیش گوئی کی ہے کہ امریکہ اگلے دو ہفتوں کے اندر ایران پر ’مکمل فتح‘ کا اعلان کر سکتا ہے، اور دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی مذاکرات کار ’ہمیں سب کچھ دینے کے لیے تیار ہیں۔
سی بی ایس کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیر کی شام جنوبی کیرولینا سے ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم اور ریاست کی گورنری کی امیدوار پامیلا اوٹ کی حمایت میں ایک ٹیلی فون ریلی میں کہا کہ ’آپ واقعی اگلے دو ہفتوں میں ایک فتح دیکھنے جا رہے ہیں، جب ہم مکمل فتح کا اعلان کریں گے۔ یہ ایک مکمل فتح ہونے والی ہے، یہ بہت جلد ہونے والی ہے، اور تیل کی قیمت ڈرامائی طور پر گرنے والی ہے۔
امریکی صدر نے حالیہ مہینوں میں امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع کے فوری خاتمے کے بارے میں بارہا ایسی ہی پیشین گوئیاں کی ہیں۔ فروری کے آخر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ بحران ہفتوں میں ختم ہو سکتا ہے۔
تاہم، یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کس مرحلے پر ہیں اور دونوں فریق کسی حتمی معاہدے کے کتنے قریب ہیں۔
ٹرمپ کے نئے بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب حالیہ دنوں میں مذاکرات میں پیش رفت کے متضاد اشارے ملے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ایران، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے درمیان فوجی تناؤ بھی جاری ہے۔