ٹرمپ کی H1B ویزا فیس غیر قانونی۔ امریکی عدالت کا اہم فیصلہ
غیر ملکی ماہرین کے ویزا پر فیس غیر قانونی ٹیکس قرار
امریکی وفاقی عدالت نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اعلیٰ مہارت رکھنے والے غیر ملکی کارکنوں کے لیے H-1B ویزا پر عائد ایک لاکھ ڈالر فیس کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا ہے۔جو امریکی صدر ٹرمپ کے لیے ایک اور دھچکا ہے۔
بوسٹن میں امریکی ضلعی جج لیو سوروکِن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ فیس دراصل ایک غیر قانونی ٹیکس کے مترادف ہے، جس کی منظوری امریکی کانگریس نے کبھی نہیں دی۔
یہ فیصلہ 20 ڈیموکریٹک ریاستی اٹارنی جنرلز کی جانب سے دائر مقدمے پر سنایا گیا، جنہوں نے اس فیس کو چیلنج کیا تھا۔ یہ اقدام صدر ٹرمپ نے ستمبر میں کیا تھا جس کے بعد H-1B ویزا کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگیا تھا۔
یہ پروگرام خاص طور پر ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے اہم ہے جو غیر ملکی ماہرین کو بھرتی کرنے کے لیے اس پر انحصار کرتی ہیں۔
انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ یہ فیس ایک قانونی مالی جرمانہ ہے اور صدر کو امیگریشن قانون کے تحت اسے نافذ کرنے کا اختیار حاصل ہے، تاہم عدالت نے یہ مؤقف مسترد کر دیا۔