ٹرمپ میں سنجیدگی ہو تو مذاکرات پر اعتراض نہیں۔ ابراہیم عزیزی

اعتماد کی بحالی کی صورت میں ایران مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے

June 9, 2026 · بام دنیا

ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ’اگرچہ ایران اور امریکہ کے درمیان بداعتمادی کی فضا موجود ہے، تاہم اگر تہران کو امریکہ، بالخصوص اس کے صدر کی جانب سے ’سنجیدگی‘ نظر آئے تو ایران کو مذاکرات پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ابراہیم عزیزی نے مزید کہا کہ ’اعتماد کی بحالی کی صورت میں ایران مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

دوسری جانب تہران کے حکام نے سوموار کے روز ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ ایران کے منجمد اثاثوں پر سے رکاوٹ ہٹایا جانا اور ملک پر عائد پابندیوں کا خاتمہ، واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات میں ایران کے لیے بنیادی اور ناگزیر مطالبات ہیں۔