وفاقی بجٹ کا خسارہ پوراکرنے کے لیے پنجاب 570 ارب کی رعایت دینے پرتیار

پنجاب کی مالیاتی رعایت سے وفاقی خسارہ اور آئی ایم ایف اہداف پورے ہوں گے

June 9, 2026 · قومی, کامرس

پنجاب حکومت کی رعایت سے وفاق اپنے مالیاتی خسارے، آئی ایم ایف اہداف کو پوراکرسکےگا، ذرائع/ فائل فوٹو

پنجاب حکومت وفاق کو مالیاتی رعایت دینے پر تیار ہوگئی ہے، جس سے وفاقی حکومت کو مالی خسارہ کم کرنے اور آئی ایم ایف اہداف حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

پنجاب اسمبلی کے ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت وفاق کو 570 ارب روپے کی مالیاتی رعایت دے سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی اس رعایت سے وفاق اپنے مالیاتی خسارے اور آئی ایم ایف کے مقررہ اہداف پورے کر سکے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب کو این ایف سی کے تحت قابل تقسیم محاصل سے 3793 ارب روپے سے زائد رقم موصول ہوگی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے مالی سال 2026-27 کے بجٹ کے خدوخال کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کے مجموعی بجٹ کا حجم 5 ہزار 131 ارب روپے ہوگا۔