نیتن یاہو ایران سے ہار چکا ہے، بس مان نہیں رہا، اسرائیلی مصنف
اسرائیلی وزیراعظم کو خوب پتہ چل چکا ہے، اس کی زندگی کا مشن ادھورا رہ گیا ، گڈیون لیوی
فائل فوٹو
تل ابیب: اسرائیلی مصنف اور کالم نویس گڈیون لیوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کو اچھے سے پتہ لگ گیا ہے کہ وہ ایران سے ہارچکا ہے، بس مان نہیں رہا۔
گڈیون لیوی نے کہا ہے کہ شکست ماننا مشکل ہوتا ہے لیکن حقیقت اٹل ہے، اسرائیل اگلے کسی حملے کے بعد بھی ایران کو شکست نہیں دے سکے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو تباہ کرنا نیتن یاہو کی زندگی کا مشن تھا، لیکن جنگ کے 2 مرحلوں کے بعد اب اسرائیلی وزیراعظم کو خوب پتہ چل چکا ہے کہ اس کی زندگی کا مشن ادھورا رہ گیا۔
اسرائیلی مصنف و کالم نویس نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل، ایران میں اب تک اپنا کوئی مقصد حاصل نہیں کرسکا، نیتن یاہو کو اچھے سے پتہ لگ گیا ہے کہ وہ ایران سے ہار چکا ہے، بس مان نہیں رہا۔