اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری
توانائی بچت کے تحت دکانوں اور تجارتی مراکز کے اوقات مقرر کر دیے گئے۔
فائل فوٹو
اسلام آباد: ضلعی مجسٹریٹ نے توانائی بچت اور کفایت شعاری اقدامات کے پیش نظر مختلف کاروباری اور تجارتی مراکز کے اوقاتِ کار مقرر کر دیے ہیں۔
یہ احکامات 10 جون 2026 سے نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ احکامات تک مؤثر رہیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، بازار اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز رات 9:00 بجے بند ہوں گے۔ اسٹینڈ الون کریانہ و گروسری اسٹورز، شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریباتی مقامات رات 10:00 بجے بند ہوں گے۔
مزید پڑھیں:دکانیں کھلی رکھنے کے اوقات سے متعلق بڑا فیصلہ۔مدت بھی بڑھادی گئی
ریسٹورنٹس، کیفے، فوڈ آؤٹ لیٹس اور پھل و سبزیوں کی اسٹینڈ الون دکانیں رات 11:00 بجے تک کھلی رہ سکیں گی، جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری سروسز ان اوقات سے مستثنیٰ ہوں گی۔
دوسری جانب ہسپتال، کلینکس، میڈیکل لیبارٹریاں، فارمیسیاں، میڈیکل سپلائز اسٹورز، بیکریز، تنور، دودھ اور ڈیری شاپس، فیول/سی این جی اسٹیشنز، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز، جمنازیم، کھیلوں کی سہولیات، پیڈل کورٹس، آئی ٹی کمپنیاں اور کال سینٹرز کو ان پابندیوں سے استثنا حاصل ہوگا۔