مالدیپ: پاکستان کی تاریخی کامیابی، ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا
فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
فاتح ٹیم کے کھلاڑی جشن مناتے ہوئے
مالدیپ: پاکستان نے مالدیپ میں ہونے والا 4 ملکی ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پاکستان کے جانب سے پہلا گول گول شائق دوست نے اسکور کیا جبکہ قومی ٹیم کی جانب سے دوسرا گول کھیل کے آخری لمحات میں ہارون حامد نے اسکور کیا۔
اس ٹورنامنٹ کی قابلِ ذکر یہ بات بھی ہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف ایک گول بھی اسکور نہیں ہوا۔
علم میں رہے کہ یہ پاکستان فٹبال ٹیم کا پہلا باضابطہ انفرادی فٹبال ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے۔
1952 میں پاکستان فٹبال ٹیم سیلون کپ میں بھارت کے ساتھ مشترکہ ونر ہوئی تھی جبکہ پاکستان مینز سینئر ٹیم نے 1991 میں ملٹی اسپورٹس ایونٹ سیف گیمز کا میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔