امریکہ سے جبری واپسی فٹبال ریفری کا صومالیہ میں شاندار استقبال
عوام کی بڑی تعداد نے ہیرو کی حیثیت سے خوش آمدید کہا۔
صومالیہ کے معروف فٹبال ریفری عمر عبدالقادر ارتان کو امریکہ سے جبری طور پر واپس بھیجے جانے کے بعد وطن واپسی پر پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا، جہاں انہیں عوام کی بڑی تعداد نے ہیرو کی حیثیت سے خوش آمدید کہا۔
عمر عبدالقادر ارتان کو گزشتہ برس کنفیڈریشن آف افریقن فٹبال کی جانب سے سال کے بہترین مرد ریفری کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق وہ فیفا ورلڈ کپ میں بطور ریفری شرکت کے لیے امریکہ پہنچے تھے، تاہم میامی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انہیں داخلے کی اجازت نہ مل سکی اور انہیں واپس بھیج دیا گیا۔
🚨امریکہ نے صومالی ریفری کو فیفا میں جانے سے روک دیا اور ملک واپس بھیج دیا جس کے بعد صومالیاں کی عوام نے اس کا زبردست استقبال کیا ۔۔ اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہے۔ pic.twitter.com/O3DX3ESGyO
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) June 10, 2026
امریکی امیگریشن حکام کی جانب سے ان کے داخلے کی واپسی کی باضابطہ وجہ واضح نہیں کی گئی۔ تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق صومالیہ ان ممالک میں شامل ہے جو سابق امریکی انتظامیہ کی سفری پابندیوں سے متاثر رہے ہیں۔
وطن واپسی پر صومالیہ میں شہریوں اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں نے ریفری عمر عبدالقادر ارتان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ملک کا فخر قرار دیا۔