2025 میں7 لاکھ سے زائد پاکستانی ملک چھوڑ گئے،اقتصادی سروے

اقتصادی سروے کے مطابق سعودی عرب سرفہرست، یو اے ای اور دیگر ممالک میں کمی ریکارڈ

June 11, 2026 · قومی

فائل فوٹو

اسلام آباد میں قومی اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق سال 2025 میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے۔

اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے پیش کیا۔

اقتصادی سروے کے مطابق 2024 کے مقابلے میں یو اے ای جانے والے پاکستانی ورکرز کی تعداد میں کمی ہوئی، جبکہ عمان اور برطانیہ جانے والوں کی تعداد بھی کم ریکارڈ کی گئی۔

سال 2025 میں تقریباً 70 فیصد پاکستانی سعودی عرب گئے، جن کی تعداد 5 لاکھ 30 ہزار 256 رہی۔دوسرے نمبر پر قطر رہا جہاں 68 ہزار 376 پاکستانی روزگار کے لیے گئے۔

یو اے ای کے لیے 52 ہزار 664 پاکستانی 2025 میں گئے جبکہ 2024 میں یہ تعداد 64 ہزار 130 تھی۔عمان کے لیے 2025 میں 9 ہزار 375 پاکستانی گئے ، 2024 میں 81 ہزار 587 تھے۔

برطانیہ کے لیے 2025 میں 4 ہزار 355 پاکستانی روزگار کے لیے گئے جبکہ 2024 میں یہ تعداد 13 ہزار 795 تھی۔