فٹبال ورلڈکپ 2026،جنوبی کوریا نے چیک ریپلک کو شکست دے دی
جنوبی کوریا کی جانب سے اہم گول وانگ ای بیوم نے 67ویں منٹ میں اسکور کیا، جس کے بعد ٹیم نے کھیل پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
June 12, 2026 · اسپورٹس
فٹبال ورلڈکپ 2026 کے ایک میچ میں جنوبی کوریا نے چیک ریپبلک کو 1-2 سے شکست دے دی۔
میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کر سکیں اور مقابلہ سخت دفاعی کھیل تک محدود رہا۔
دوسرے ہاف میں چیک ریپبلک نے پہلے گول کرکے برتری حاصل کی، تاہم جنوبی کوریا نے شاندار واپسی کرتے ہوئے دو گول اسکور کرکے میچ اپنے نام کر لیا۔
جنوبی کوریا کی جانب سے اہم گول وانگ ای بیوم نے 67ویں منٹ میں اسکور کیا، جس کے بعد ٹیم نے کھیل پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔
میچ کے اختتام تک جنوبی کوریا کی برتری برقرار رہی اور اس نے اہم فتح حاصل کر لی۔