برازیل اپ سیٹ شکست سے بچ گیا،مراکش کے خلاف میچ 11 سے برابر

یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب مراکش نے کسی جنوبی امریکی ٹیم کے خلاف گول اسکور کیا۔

June 14, 2026 · اسپورٹس

فیفا ورلڈ کپ کے ایک دلچسپ مقابلے میں برازیل اور مراکش کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر رہا، جس کے نتیجے میں برازیل نے اپنے پہلے ورلڈ کپ میچ میں ناقابل شکست رہنے کا تاریخی سلسلہ برقرار رکھا۔

نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں مراکش نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور 21ویں منٹ میں اسماعیل سیاباری کے شاندار گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔ یہ ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا جب مراکش نے کسی جنوبی امریکی ٹیم کے خلاف گول اسکور کیا۔

مراکش نے ابتدائی مراحل میں برازیل کو دباؤ میں رکھا، تاہم پانچ مرتبہ کی عالمی چیمپئن ٹیم نے 32ویں منٹ میں حساب برابر کر دیا۔ وینیسیئس جونیئر نے اپنی پچاسویں بین الاقوامی میچ میں یادگار کارکردگی دکھاتے ہوئے خوبصورت گول اسکور کیا اور اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

پہلے ہاف کے اختتام سے قبل برازیل کو برتری حاصل کرنے کے چند مواقع بھی ملے لیکن مراکش کے دفاع اور گول کیپر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے محتاط انداز اپنایا اور متعدد حملوں کے باوجود کوئی بھی فیصلہ کن گول نہ کر سکی۔

میچ برابر ہونے کے باوجود برازیل نے ورلڈ کپ میں اپنے افتتاحی مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کی 92 سالہ روایت برقرار رکھی، جبکہ مراکش ایک بار پھر متاثر کن کارکردگی کے باوجود مکمل کامیابی حاصل کرنے سے محروم رہ