جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا امکان ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکا۔شمالی کوریا

ایک جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست کی حیثیت کو متاثر نہیں کر سکتی

June 14, 2026 · بام دنیا

شمالی کوریا نے اتوار کے روز کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے (ڈینوکلیئرائزیشن) کا امکان ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے سی این اے میں شائع بیان میں کہا ہے ’امریکہ اور اس کی ماتحت افواج کی جانب سے ڈیموکریٹک پیپلز ریپبلک آف کوریا (شمالی کوریا) کے خلاف بے معنی بیان بازی اور اس کے خلاف جوہری خطرہ پیدا کرنے کے لیے تعاون کی کوشش شمالی کوریا کی ایک جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاست کی حیثیت کو متاثر نہیں کر سکتی۔

ان کا کہنا ہے کہ ’جوہری ہتھیاروں کے خاتمے‘ کا معاملہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو چکا ہے۔

گذشتہ ہفتے، امریکہ اور جنوبی کوریا کے حکام نے سیول میں اپنے نیوکلیئر کنسلٹیٹو گروپ کے تحت ہونے والے مذاکرات میں شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے اسلحہ پروگرام کے مقابلے کے لیے جوہری ڈیٹرنس اور دیگر اقدامات پر تبادلہ خیال کیا تھا۔