امریکی جنگی طیارہ تربیتی مشن کے دوران تباہ، پائلٹ محفوظ رہا
ایف اے 18 ہارنیٹ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ، تحقیقات جاری
June 14, 2026 · بام دنیا
امریکی میرین کور کا ایک ایف اے 18 ہارنیٹ جنگی طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو کر پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ تربیتی مشن کے دوران پیش آیا، تاہم طیارے کے پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کر کے اپنی جان بچا لی۔ حکام کے مطابق پائلٹ محفوظ ہے جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب گزشتہ روز بھارتی فضائیہ کا اے این 32 طیارہ ریاست آسام کے شہر جورہاٹ میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔ حادثے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق واقعہ جورہاٹ ایئر بیس پر پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار ہلاک ہو گئے جبکہ معاون پائلٹ زندہ بچ گیا تھا۔