ایران کی جانب سے بھی امن معاہدہ طے پانے کی تصدیق
ایران کے خلاف عائد بحری ناکہ بندی بھی آج رات ختم کر دی جائے گی۔
June 15, 2026 · بام دنیا
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ملک کے سرکاری ٹی وی پر ایک ٹیلیفونک گفتگو میں اِس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ حتمی شکل اختیار کر چکا ہے اور اس پر دستخط کی باضابطہ تقریب جمعہ (19 جون) کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ ’آج رات مختلف محاذوں پر، جن میں لبنان بھی شامل ہے، جنگ اور فوجی کارروائیوں کے فوری اور مستقل خاتمے کا اعلان کیا جائے گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے خلاف عائد بحری ناکہ بندی بھی آج رات ختم کر دی جائے گی۔