معاہدے پر دستخط کے بعد تیل کی آزادانہ نقل و حمل شروع ہو جائے گی۔ٹرمپ
یہ عظیم معاہدہ پورے خطے میں امن اور سلامتی لے کر آئے گا۔ امریکی صدر
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے حوالے سے ایک اور بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے وہ کامیابی حاصل کی ہے جس میں دیگر رہنما ناکام رہے ہیں۔
انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ’یہ عظیم معاہدہ پورے خطے میں امن اور سلامتی لے کر آئے گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’بہت سے (امریکی) صدور نے ایران کے ساتھ امن قائم کرنے کی کوشش کی، مگر مجھ سے پہلے والے تمام (صدرو) ناکام رہے۔ خطے کے رہنماؤں کو پہلی بار ایک ایسا صدر (یعنی ٹرمپ) ملا ہے جو انھیں حقیقی امن حاصل کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’جمعہ کو معاہدے پر دستخط کے ساتھ ہی آبنائے ہرمز کو کھول دیا جائے گا تاکہ بارودی سرنگوں کی صفائی کا عمل شروع کیا جا سکے، اور اس کے نتیجے میں خطے اور دنیا کے لیے تیل کی ترسیل دوبارہ بحال ہو جائے گی۔