فیفا ورلڈ کپ 2026:امن معاہدے کے اعلان کے بعد ایرانی فٹبال ٹیم امریکا پہنچ گئی

ایئرپورٹ پر میڈیا اور شائقین نے ٹیم کا استقبال کیا۔ امریکا پہنچنے کے بعد ٹیم نے فوری طور پر ایک پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

June 15, 2026 · اسپورٹس
فیفا ورلڈ کپ 2026:امن معاہدے کے اعلان کے بعد ایرانی فٹبال ٹیم امریکا پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ 2026:امن معاہدے کے اعلان کے بعد ایرانی فٹبال ٹیم امریکا پہنچ گئی

ایران کی قومی فٹبال ٹیم فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں امریکا پہنچ گئی ہے، جہاں وہ اپنے گروپ اسٹیج کے میچز میں حصہ لے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ٹیم میکسیکو کے شہر تیجوانا سے مختصر پرواز کے ذریعے لاس اینجلس پہنچی، جہاں ایئرپورٹ پر میڈیا اور شائقین نے ٹیم کا استقبال کیا۔ امریکا پہنچنے کے بعد ٹیم نے فوری طور پر ایک پریس کانفرنس میں بھی شرکت کی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور امن معاہدے کے اعلان کی خبریں بھی عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ایرانی ٹیم اپنے افتتاحی گروپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ٹیم کے ہیڈ کوچ امیر قلعہ نویی نے اس موقع پر کہا کہ قومی ٹیم کی نمائندگی ان کے لیے فخر کی بات ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ کھیل مختلف قوموں اور ثقافتوں کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

رپورٹس کے مطابق ایرانی ٹیم نے گزشتہ ماہ اپنی تیاریوں کے دوران مختلف مقامات پر کیمپ قائم کیا تھا اور اب گروپ میچز کے لیے مسلسل سفر کرنا پڑے گا۔

تیجوانہ سے روانگی کے وقت شائقین کی بڑی تعداد نے ٹیم کو الوداع کہا اور ان کی حمایت میں نعرے لگائے۔ لاس اینجلس میں موجود بڑی ایرانی کمیونٹی کے باعث ٹیم کو بھرپور عوامی حمایت ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔