نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں“جلال الدین سورڈ”مقابلہ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا
ایونٹ میں دنیا کے 20 سے زائد ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی
تاشقند: پاکستان کے نامور ویٹ لفٹر اور کامن ویلتھ چیمپئن نوح دستگیر بٹ نے ازبکستان میں ہونے والے بین الاقوامی ورلڈ اسٹرونگ مین مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔
گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے نوح دستگیر بٹ نے “جلال الدین سورڈ” کے نام سے ہونے والے منفرد مقابلے میں حصہ لیا اور کوریائی حریف کو شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق اس مقابلے میں کھلاڑیوں کو 14 کلوگرام وزنی تلوار ایک منٹ 49 سیکنڈ تک تھام کر رکھنی تھی، جس میں نوح دستگیر بٹ نے بہترین برداشت اور طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔
Pakistan's Nooh Butt wins the Jalaluddin Sword at the World Strongman Competition 2026 after defeating opponent from Korea. Butt held the 14 kg sword for 1 minute and 49 seconds! 🇵🇰👏
Chalo aj kahin tw jeetay 😅 pic.twitter.com/PDDqboZx0u
— Muneeb Farrukh (@Muneeb313_) June 14, 2026
اس ایونٹ میں دنیا کے 20 سے زائد ممالک کے ایتھلیٹس نے شرکت کی، تاہم پاکستان کے نوح دستگیر بٹ نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ان کی اس کامیابی کو پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے اور کھیلوں کے حلقوں میں ان کی کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔