سری لنکا اےکے ہاتھوں شکست کے بعد بھارتی ٹیم نے اپنی اوقات دکھا دی

میچ کے دوران بھی کچھ مواقع پر بھارتی کپتان تلک ورما نے امپائرز کے فیصلوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

June 16, 2026 · اسپورٹس

 دمبولا میں کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں سری لنکا اے نے بھارت اے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے دی۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے بعض کھلاڑیوں کے درمیان کشیدگی بھی دیکھنے میں آئی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی بیٹر ویشنو سوریاونشی اور سری لنکن کھلاڑی وشین ہالامباگے کے درمیان مختصر جھڑپ ہوئی، جس کے بعد دیگر کھلاڑیوں اور آفیشلز نے مداخلت کرکے معاملے کو ٹھنڈا کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق میچ کے دوران بھی کچھ مواقع پر بھارتی کپتان تلک ورما نے امپائرز کے فیصلوں پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا اور فیصلہ سپر اوور تک جا پہنچا۔ سری لنکا اے کی جانب سے مقرر کردہ ہدف کے تعاقب میں بھارت اے مطلوبہ رنز حاصل نہ کر سکا، جس کے نتیجے میں میزبان ٹیم نے کامیابی اپنے نام کر لی۔

میچ کے بعد سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر پر کرکٹ شائقین کی جانب سے مختلف آراء کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ دونوں ٹیموں کی جانب سے اس واقعے پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔