فیفا ورلڈ کپ 2026:کلمہ طیبہ کے احترام میں سعودی پرچم کے لیے خصوصی پروٹوکول
مذہبی روایات اور قومی ضوابط کے مطابق پرچم کو زمین پر بچھانا یا ایسے انداز میں استعمال کرنا مناسب نہیں سمجھا جاتا جس سے بے ادبی کا تاثر پیدا ہو۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران سعودی عرب کے قومی پرچم کو دیگر ممالک کے جھنڈوں سے مختلف انداز میں پیش کیا گیا، جس نے شائقین اور عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کے معمول کے پروٹوکول کے تحت قومی پرچم میدان میں پھیلا کر دکھائے جاتے ہیں، تاہم سعودی عرب کے پرچم کو زمین پر رکھنے کے بجائے ایک بلند اور نمایاں مقام پر آویزاں کیا گیا۔
اس خصوصی انتظام کی وجہ سعودی پرچم پر درج کلمہ طیبہ ہے، جسے اسلامی عقیدے میں خاص تقدس حاصل ہے۔
سعودی عرب میں مذہبی روایات اور قومی ضوابط کے مطابق پرچم کو زمین پر بچھانا یا ایسے انداز میں استعمال کرنا مناسب نہیں سمجھا جاتا جس سے بے ادبی کا تاثر پیدا ہو۔
اسی مذہبی اور ثقافتی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے منتظمین نے سعودی پرچم کے لیے الگ طریقہ کار اختیار کیا تاکہ اس کے احترام اور تقدس کو برقرار رکھا جا سکے۔