ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ،پاکستان کو مسلسل دوسری شکست

ایران کے ساتھ حتمی معاہدے کے لیے مقرر کردہ 60 روزہ مدت کو سخت ڈیڈ لائن نہیں سمجھا جانا چاہیے

June 18, 2026 · اسپورٹس

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں جنوبی افریقہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا۔

برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 38 گیندوں پر 55 رنز اسکور کیے، جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ طوبیٰ حسن نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ابتدائی طور پر مشکلات کا سامنا کیا اور ایک موقع پر اس کے 6 کھلاڑی 107 رنز پر آؤٹ ہو چکے تھے۔ تاہم ڈرکسین اور ڈی کلرک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے بالترتیب 52 اور 37 رنز کی اننگز کھیلیں اور ٹیم کو فتح کی جانب لے گئے۔

جنوبی افریقی ٹیم نے 127 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

پاکستان کی جانب سے بولنگ میں بھی شاندار کارکردگی دیکھنے میں آئی، فاطمہ ثنا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنا اگلا میچ ہفتے کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔ اس سے قبل پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔