ملک بھر میں سونا فی تولہ 2300 روپے سستا

10 گرام سونے کی قیمت میں 2070 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے مقرر کی گئی ہے۔

June 18, 2026 · کامرس

 کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں مسلسل اضافے کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 2300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے پر آگیا ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2070 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے مقرر کی گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ چاندی 144 روپے سستی ہو کر 7359 روپے پر آگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر کمی کے بعد 4305 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔