فیفا ورلڈکپ ٹریننگ سیشن کے دوران میکسیکو میں ڈرون مار گرایا گیا
امریکا اور میکسیکو میں میچز و ٹریننگ کے دوران سیکیورٹی خدشات پیدا ہوئے
فائل فوٹو
امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈکپ 2026 کے آغاز میں ہی سنگین سیکیورٹی مسائل دیکھنے میں آئے ہیں۔
امریکا میں انگلینڈ اور کروشیا کے میچ کے دوران بغیر ٹکٹ اور چیکنگ کے شائقین کے اسٹیڈیم میں آسانی سے داخل ہونے کی خبریں سامنے آئیں۔
اب میکسیکو میں سیکیورٹی کا ایک اہم واقعہ پیش آیا جہاں جنوبی کوریا کی ٹیم کے ٹریننگ سیشن کے دوران ایک مشکوک ڈرون فضا میں دیکھا گیا۔
رپورٹس کے مطابق میکسیکن فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس غیر رجسٹرڈ ڈرون کو مار گرایا، جس سے جاسوسی کے خدشات پیدا ہو گئے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی کوریا کی ٹیم گواڈالاہارا میں میکسیکو کے خلاف اپنے اہم میچ کی تیاریوں میں مصروف تھی۔
یاد رہے کہ 2024 پیرس اولمپکس میں بھی اسی نوعیت کا واقعہ سامنے آیا تھا جب کینیڈا کی خواتین ٹیم پر ڈرون کے ذریعے جاسوسی کا الزام لگا تھا۔