مجرموں کی طرح تلاشی؟ جرمن ٹیم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
جرمنی کے تجربہ کار گول کیپر مینوئل نوئر کے تاثرات بھی توجہ کا مرکز بنے، جو اس عمل کے دوران قدرے ناخوش نظر آئے۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے دوران جرمن فٹبال ٹیم کو ٹورنٹو روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر سخت سیکیورٹی اور امیگریشن مراحل سے گزرنا پڑا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق آئیوری کوسٹ کے خلاف اہم میچ سے قبل جرمن کھلاڑیوں کو عام مسافروں کی طرح مکمل سیکیورٹی چیک، سامان کی تلاشی اور کسٹمز اسکریننگ کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق ٹیم کو کسی قسم کی خصوصی رعایت نہیں دی گئی اور تمام کھلاڑیوں نے شمالی امریکا کے سرحدی قوانین کے مطابق معمول کی کارروائی مکمل کی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جرمن ٹیم جہاز میں سوار ہونے سے قبل سیکیورٹی مراحل سے گزر رہی ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔
اس موقع پر جرمنی کے تجربہ کار گول کیپر مینوئل نوئر کے تاثرات بھی توجہ کا مرکز بنے، جو اس عمل کے دوران قدرے ناخوش نظر آئے۔
واقعے کے بعد یہ بحث بھی شروع ہو گئی ہے کہ آیا عالمی سطح کے کھلاڑیوں کو خصوصی سہولیات ملنی چاہئیں یا سیکیورٹی قوانین سب پر یکساں لاگو ہونے چاہئیں۔