وعدوں کی خلاف ورزی پر جوابی اقدامات ہوں گے۔ایران کا انتباہ
امریکہ سے توقع ہے کہ وہ اسرائیل کو لبنان پر حملے روکنے پر مجبور کرے۔
June 21, 2026 · بام دنیا
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم کچھ دیر میں سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے ہیں۔ وعدوں کی خلاف ورزی پر جوابی اقدامات ہوں گے۔
ان کے مطابق ایرانی وفد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد اور اس کی پیروی کا مطالبہ کرے گا۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران نے اپنی ذمہ داریوں اور وعدوں پر عمل کیا ہے، تاہم امریکہ سے توقع ہے کہ وہ اسرائیل کو لبنان پر حملے روکنے پر مجبور کرے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوسرا فریق اپنے وعدوں کی پاسداری نہ کرے تو معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر وعدوں کی خلاف ورزی جاری رہی تو ایران جوابی اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے۔