برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے استعفے کا امکان

لیبر پارٹی کا شدید دباؤ، اسٹارمر سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ

June 21, 2026 · بام دنیا

برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے مستعفی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق امکان ہے کہ وزیراعظم اسٹارمر پیر کے روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔

رپورٹس کے مطابق لیبر پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے ان پر مسلسل دباؤ ہے کہ وہ اپنے عہدے چھوڑنے کے لیے واضح ٹائم ٹیبل دیں۔

ذرائع کے مطابق یہ دباؤ اس وقت مزید بڑھ گیا جب اینڈی برنہم الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے۔