جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو ہرا کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی

ورلڈ کپ: جرمنی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی تیسری ٹیم بن گئی

June 21, 2026 · اسپورٹس

فٹبال ورلڈ کپ میں جرمنی نے آئیوری کوسٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی ٹیم 2014 کے میگا ایونٹ کے بعد پہلی بار ناک آؤٹ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

جرمنی کی جانب سے فیصلہ کن گول انداوو نے انجری ٹائم کے آخری لمحات میں اسکور کیا، جس کی بدولت ٹیم کو اہم فتح حاصل ہوئی۔

اس فتح کے بعد جرمنی میکسیکو اور امریکا کے بعد راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنانے والی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔