ٹرمپ کے مشیر کا امریکی ایران معاہدے کو بڑی کامیابی قرار
امریکہ اور ایران مفاہمتی یادداشت کے حق میں آوازیں بلند
فائل فوٹو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ڈیوڈ سکس نے امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کا دفاع کرتے ہوئے اسے “بہت بڑی کامیابی” قرار دیا ہے اور طویل جنگ کے بجائے اسے بہتر راستہ کہا ہے۔
انہوں نے زمینی جنگ کے امکان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر زمینی حملہ غیر منطقی ہوگا اور اس کے لیے ممکنہ طور پر دس لاکھ تک فوجی درکار ہو سکتے ہیں، جو ایک “خودکشی مشن” ہوگا۔
انہوں نے جلاوطن ایرانی اپوزیشن رہنما رضا پہلوی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ان کے حامی شاید لڑائی کے لیے تیار نہیں ہوں گے۔
ڈیوڈ نے کہا کہ امریکہ کو اس معاہدے کو آزمانا چاہیے اور امن کو موقع دینا چاہیے، نہ کہ عراق اور افغانستان جیسی طویل جنگوں کو دہرانا چاہیے