امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے: باقر قالیباف

کیا وہ خود سے یہ نہیں سوچتے کہ اگر ان کی دھمکیوں کا کوئی اثر ہوتا تو آج وہ مایوسی کے اس مقام پر نہ پہنچتے؟ایکس پر بیان

June 22, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سوئٹزر لینڈ: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتا، بہتر ہے وہ اپنے بیانات سے باز رہے۔

باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں لکھا کہ کیا وہ خود سے یہ نہیں سوچتے کہ اگر ان کی دھمکیوں کا کوئی اثر ہوتا تو آج وہ مایوسی کے اس مقام پر نہ پہنچتے؟

انھوں نے دعویٰ کیا کہ ہم امریکیوں کی دھمکیوں کو خاطر میں نہیں لاتے، بہتر ہے کہ وہ اپنے بیانات میں محتاط رہیں۔ ہماری مسلح افواج دوسرے طریقے سے جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔‘

یاد رہے کہ سوئٹزر لینڈ میں ایران، امریکہ مذاکرات کے آغاز کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر دھمکی دی تھی کہ ایران کو لبنان میں اپنی پراکسیوں کو فوری طور پر روکنا چاہیے، اگر ایران ایسا نہیں کرتا تو ہم اسے ایک بار پھر سختی سے نشانہ بنائیں گے، بالکل پچھلے ہفتے کی طرح، بلکہ اس سے بھی زیادہ۔‘