سوئٹزرلینڈ میں تکنیکی مذاکرات جاری رہیں گے۔ پاکستان،قطر
ثالثوں کا تعمیری ماحول میں حتمی معاہدے تک پیش رفت کا عزم
June 22, 2026 · بام دنیا
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطرکے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا، فائل فوٹو
پاکستان اور قطر کا کہنا ہے کہ تکنیکی مذاکرات سوئٹزرلینڈ میں جاری رہیں گے۔
ثالثی کرنے والے ممالک نے کہا ہے کہ “تمام معاملات پر تکنیکی سطح کے مذاکرات ہفتے کے باقی دنوں میں بھی سوئٹزرلینڈ کے برگن اسٹاک ریزورٹ میں جاری رہیں گے۔
انہوں نے امریکہ اور ایران کا “سفارت کاری اور تنازع کے پرامن حل کے لیے مسلسل عزم” پر شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ثالثی کرنے والے فریق “اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے تاکہ مذاکرات تعمیری ماحول میں آگے بڑھتے رہیں اور بالآخر ایک حتمی معاہدے تک پہنچا جا سکے۔