امریکہ ایران کا لبنان کے لیے ڈی کنفلکشن سیل قائم کرنے پراتفاق

امریکہ اور ایران نے ثالثوں کی نگرانی میں سیل بنانے کی منظوری دی

June 22, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا

فوٹو سوشل میڈیا

امریکہ اور ایران کا لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے ’’ڈی کنفلکشن سیل‘‘ قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ثالثی کرنے والے فریقوں کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران نے ایک “ڈی کنفلکشن سیل” کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ سیل متعلقہ فریقوں، جمہوریہ لبنان اور ثالثوں کی معاونت سے کام کرے گا تاکہ مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے تحت لبنان میں فوجی کارروائیوں کے خاتمے پر مکمل عمل درآمد اور اس کی پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔