لبنان جنگ کے خاتمے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ایران کا دعویٰ

ایرانی وزیر خارجہ نے ڈی کنفلکشن سیل کو اصل امتحان قرار دے دیا

June 22, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ “لبنان جنگ” کے خاتمے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان اور قطر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایک بیان جاری کیا۔

انہوں نے لکھا کہ “پاکستان اور قطر کی انتھک ثالثی کی کوششوں نے لبنان جنگ کے خاتمے کے لیے بڑی پیش رفت کی ہے۔”

عراقچی نے مزید کہا کہ “تیل اور پیٹروکیمیکل برآمدات پر عائد پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں، ناکہ بندی اٹھا دی گئی ہے، کچھ منجمد اثاثے بھی جاری کیے گئے ہیں، جبکہ ایران کے لیے بڑے تعمیر نو اور ترقیاتی منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔”

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اس پیش رفت کا پہلا “حقیقی امتحان” لبنان ڈی کنفلکشن سیل ہوگا۔