ایران۔امریکہ مذاکرات۔ ایرانی وفد کا مشن مکمل ہونے کا اعلان

تکنیکی ٹیمیں مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کے لیے کام جاری رکھیں گی۔ اسماعیل بقائی

June 22, 2026 · بام دنیا

ایران کا کہنا ہے کہ مذاکراتی ٹیم کا کام مکمل ہوگیا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ سوئٹزرلینڈ میں موجود تہران کی مذاکراتی ٹیم کا کام اب “مکمل” ہوچکا ہے، تاہم تکنیکی ٹیمیں اپنا کام جاری رکھیں گی۔

اسماعیل بقائی نے ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “یہ اتفاق ہوا ہے کہ تکنیکی ٹیمیں مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر مؤثر عمل درآمد کے لیے ضروری معاملات پر اپنا کام جاری رکھیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ “اس مرحلے پر مذاکراتی وفد کا کام مکمل ہوچکا ہے، لیکن تکنیکی ٹیمیں کل بھی اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گی۔