وزیر اعظم شہباز شریف آج سوئٹزرلینڈ سے پاکستان واپس پہنچیں گے

امریکہ ایران مذاکرات میں ثالثی کے بعد دورہ مکمل۔ اہم سفارتی ملاقاتیں بھی ہوئیں

June 22, 2026 · بام دنیا

وزیراعظم شہباز شریف آج سوئٹزرلینڈ سے وطن روانہ ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج سوئٹزرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم کی روانگی سوئس وقت کے مطابق صبح ساڑھے 11 بجے متوقع ہے، جبکہ ان کے ہمراہ وفد کے اراکین بھی موجود ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ رات اہم وفد کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ پہنچے تھے، جہاں انہوں نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔ دورے کے دوران مختلف اہم ملاقاتیں اور سفارتی امور پر بات چیت بھی ہوئی۔