قطر کے ایل این جی کمپلیکس میں شدید دھماکے۔ 54 افراد زخمی، 18 لاپتہ
راس لفان پلانٹ میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا، 18 افراد لاپتہ
June 22, 2026 · بام دنیا
قطر کے ایل این جی کمپلیکس میں دھماکوں کے بعد شعلے اٹھ رہے ہیں
قطر کے راس لفان ایل این جی کمپلیکس میں دھماکوں کے بعد شدید آگ لگ گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکوں کی آوازیں بحرین تک سنی گئیں۔
قطر انرجی کے مطابق، یہ حادثہ اتوار کی شام آپریشنز شروع کرتے وقت پیش آیا، جسے اب کنٹرول کر لیا گیا ہے۔
اس حادثے میں 54 افراد زخمی ہوئے جبکہ 18 افراد لاپتہ ہیں۔لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
قطری حکام نے اسے تکنیکی حادثہ قرار دیا ہے۔