امریکہ ایران مذاکرات میں پیش رفت کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی

ذیلی: برینٹ خام تیل ایک ڈالر سے زائد سستا، قیمت 79.44 ڈالر فی بیرل ہوگئی

June 22, 2026 · کامرس

امریکہ ایران مذاکرات میں پیش رفت، عالمی منڈی میں تیل سستا ہوگیا۔
امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات میں مثبت پیش رفت کی اطلاعات کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کمی ہوئی، جس کے بعد فی بیرل قیمت 79.44 ڈالر پر آگئی۔

سوئٹزرلینڈ میں امریکا ایران مذاکرات کے بعد قطر اور پاکستان نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا، جس میں مذاکرات کی نگرانی کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی بنانے اور حتمی معاہدے کے لیے 60 روزہ روڈمیپ پر اتفاق کا ذکر کیا گیا ہے۔